ضلع بیدر سے

ہمناآبادعیدگاہ وقبرستان کے لیے 15/ لاکھ روپیے منظور، سی ایم یڈی یورپااور اقلیتی وزیرپربھو چوہان سے سید الیاس مہدی کا اظہار تشکر

ہمناآباد: 14/ جنوری (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی اقلیتی مورچہ کے صدرسیدر الیاس مہدی نے اپنے صحافتی بیان میں کرناٹک کے وزیر اعلی ایڈی یورپا اوراقلیتی وزیر پربھو چوہان سے ہمناآباد عید گاہ اور قبرستان کے لیے پندرہ لاکھ روپے منظور کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔پندرہ لاکھ روپیوں میں سے پانچ لاکھ روپے عیدگاہ وقبرستان کمیٹی کے بنک کھاتے میں منتقل ہوچکے ہیں آنیوالے دنوں میں دس لاکھ روپے منتقل ہونگے۔

اسکے علاوہ اقلیتی طبقہ کی فلاح وبہودی کے لیے کرناٹک حکومت کے بجٹ میں اقلیتوں کے فنڈ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گااور بیدر ضلع میں حج بھون اور علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے حجاج اکرام کو گلبرگہ ایر پورٹ سے حج پروازیں مہیاء کروانے کے لیے حکومت کرناٹک اور مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کی بات انہوں نے کہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!