بسواکلیان: کرناٹک اڈمنسٹریٹوسرویس میں کامیابی وتقررپر تہنیتی تقریب
بسواکلیان: 10/جنوری (کے ایس) شہر بسواکلیان سے تعلق رکھنے والے محترمہ ساوتری برادر، سائی پرساد، مہیش پاٹل، محسن احمد نے کرناٹک اڈمنسٹریٹو سرویس میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے بسواکلیان کا نام روشن کیا ہے۔اور انہوں نے KASمیں قدم رکھتے ہوئے کامیابی کی منزلیں طئے کیں اور بسواکلیان کے ان طلبا ء کے لئے رول ماڈل ہیں جو اس میدان میں آگے بڑ ھنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں نو منتخب سنیل کمار،عبدالماجد منیار،محسن خان،محمد کریم پاشاہ، مدثراحمد، سنگمیش،عارف احمد، محمد نواز الدین، محمد مردان،امیتہ رام کو مببارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت بسواکلیان ٹرا نسپو ٹیشن میں بلندی پر رہ چکا ہے۔ اب نئی نسل نے تعلیمی تر قی کے ذریعہ بسواکلیان کا نام بلندی پر کیا ہے۔جسکی زندہ مثال آج کے کامیاب نو جوان ہیں،جنہوں نے محنت ومشقت کر کے اپنی شخصیت بنائی ہے۔ان خیا لات کا اظہار ایم ایل اے بی نارائین راؤ نے ایک تہنیتی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا۔
اعجاز لاتورے سی ایم سی ممبرکی جانب سے ابراھیم فنگشن ہال میں حالیہ،KAS،میڈیکل اور لیکچرار کے نتائج میں کامیابی حاصل کر نیوالوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیااور ان کی شال پوشی کی گئی۔جناب محسن احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی سیڑ ھی پر قدم رکھ،آخری سیڑھی پر آنکھ منزلوں کی جستجو میں رائیگاں کوئی پل نہ ہو۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی،کا میابی ان کے ہی قدم چومتی ہے جو حصول مقصد کے لئے بے تھکان جدو جہد اور محنت کرتے ہیں مسلسل جدو جہد اور لگن سے کام کر نے سے کسی بھی شعبہ میں کا میابی حا صل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے مز ید کہاکہ فی الحال پی یو سی اور ڈگری کی تعلیم حا صل کر ر ہے طلبہ کو آئی اے ایس اور کے اے ایس جیسے مسابقتی امتحا نوں کا سا منا کر نے کی تر غیب دی جائے گئی تو بسواکلیان میں آئی اے ایس اور کے اے ایس کی تعداد میں اضا فہ ہو گا۔اور ہ۔ساوتری برادر نے طالبہ کو مسا بقتی امتحا نات میں شر کت پر زور دیا،اور انہیں تر غیب دینے کے لئے ہم ہمیشہ تیار رہیں گے۔وہاں موجود مختلف اداروں کے ذمہ داردوست واحباب نے مبا رکباد پیش کری۔اس تقر یب میں بی نارائین راؤ،یشودھا نلکھنڈ راتھوڑا،پانوار سنگھ مینااسسٹنٹ کمشنر،میر اظہر علی نو رنگ،شوانند میترے،خلیل احمد،نلکھنڈ راتھوڑ اور دیگر مو جود تھے۔