ضلع بیدر سے

بیدرمیں 13جنوری کو CAA-NRC-NPRکے خلاف سائیکل ریلی

بیدر: 9/جنوری (وائی آر) بیدر میں CAA-NRC-NPRکے خلاف سائیکل جاتھا(ریلی) کا اہتمام مانوابندھتوا ویدیکے اور یووا چن تکرا ویدیکے کے اشتراک سے 13/جنوری کوکیاگیاہے۔ دستور مخالف CAA(شہریت ترمیمی قانون) کے خلاف اور ہندومسلم سکھ عیسائی، آپس میں ہیں بھائی بھائی کے عنوان سے امن کاپیغام دیتے ہوئے یہ سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی کو 13/جنوری کی صبح 10بجے امبیڈکر چوک بیدر پرہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیاجائے گا۔

محبانِ آئینِ ہند، مفکرین، مولنواسی، دلت قائدین، ترقی پسند افراد، ادباء اور شعرا، نوجوان لیڈر اور طلبہ وطالبات زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس ریلی میں شریک ہوکر اس ریلی کو کامیاب بنانے کی اپیل مہیش گورنالکر ضلع سنچالک مانوابندھتوا ویدیکے بیدر، راج رتن سندھے سنچالک یوواچن تکرا ویدیکے، سندیپ کانٹے معاون سنچالک یوواچن تکرا ویدیکے اور یوتھ لیڈر پون گونلی کر نے ایک پریس نوٹ میں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!