ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

لنگایت دھرم گرو NPR-NRC-CAA پر آج کریں گے فیصلہ

بیدر: 9/جنوری (وائی آر) جگد گرو چنّ بسوانند سوامی صدر کیندر سمیتی راشٹریہ بسوادل بنگلور کی اطلاع کے بموجب NPR-NRC-CAA کی مخالفت اور حمایت میں ملک بھر میں مباحث جاری ہیں۔ اس تعلق سے راشٹریہ بسوادل تنظیم نے ضرورت محسوس کی ہے کہ اس پر دھرم گروؤں میں بحث ہو۔ اسی کے پیش نظر کوڈلا سنگم مقام پر واقع مہامنے میں 10/جنوری جمعہ 2/بجے دوپہرایک اجلاس رکھاگیاہے۔ اس اجلاس میں کرناٹک بھر سے دھرم گرووں کی شرکت ہوگی۔

اطلاعات کے بموجب یہاں جو بھی فیصلہ CAAاور این آرسی، این پی آر کے تعلق سے ہوگا اس فیصلے پر لنگایت مذہب کے افراد چلیں گے۔ جناب شری کانت سوامی سنچالک اکھیل بھارت لنگایت سمن ویا سمیتی نے تیقن دیاہے کہ کرناٹک کالنگایت سماج CAA اوراین آرسی کاسخت مخالف ہے۔ دھرم گروؤں پر بھروسہ ہے کہ وہ سی اے اے، این آرسی اور این آپی آر کے خلاف اپنافیصلہ سنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!