امریکہ کے ’منھ پر طمانچہ‘ رسید کردیا گیا: آیت اللہ خامنہ ای
عراق واقع امریکی ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیے جانے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان دیا ہے کہ یہ امریکہ کے منھ پر طمانچہ ہے اور جو کچھ اس نے کیا ہے اس کا بدلہ ہے۔
عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کے بعد ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ جنرل سلیمانی کا ہاتھ کاٹیں گے اور ہم آپ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ ہم اس پورے علاقے سے امریکہ کے پاؤں اکھاڑ دیں گے۔