ضلع بیدر سے

بسواکلیان: جے این یو میں طلبہ پر حملوں کے خلاف آج ایس آئی او کا ہوگا احتجاج

بسوا کلیان: 6/جنوری(اے این بی) یونٹ سکریٹری ایس آئی او بسواکلیان کی اطلاع کے مطابق گزشتہ رات یعنی اتوار کو جے این یو یونیورسٹی کے ہاسٹل سے میں ہوئے غنڈا عناصر کے پر تشدد حملوں میں زخمی طلبہ کے ساتھ اظہار یگانگت اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے لیے طلبہ کا احتجاج منعقد کیا جائےگا۔

مقامی یونٹ کے ذمہ داران کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ یہ احتجاج آج بروز پیر 6/جنوری شام 4 تا 6 بجے یہ احتجاج جاری رہے گا، جو شہر کے امبیٹکر سرکل چوراہے پر ہوگا. اس احتجاج میں طلبہ کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ یونیورسٹیز کے اندر اس طرح کے حملوں اور تشدد کے خلاف طلبا اب اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صدر مقامی اسداللہ خان ذکی نے تمام طلبہ برادری بالخصوص نوجوانوں سے اس احتجاج میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر جے این یو طلبہ کے ساتھ اظہار یگانگت کرنے میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!