ہمناآباد میں 9,6 اور11جنوری کو برقی سربراہی مسدود رہے گی
ہمناآباد محکمۂ جسکام کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتلایا گیا ہے کے ویر بھدریشور جاترا کے ضمن میں ہمناآباد کے مختلف علاقوں میں درستگی کے کام انجام دیے جارہے ہیں جسکے پیش نظر 6جنوری بروز پیر کو زیر پیٹھ،تحصیل آفس،بس اسٹانڈ،نورخان اکھاڑہ،ایم،ایل،اے،ہاؤس،عدالت،پوسٹ آفس،شیو نگر،شیوچندرکالونی،بھوانی مندرکے علاقوں میں صبح 10 تا شام 5 بجے تک برقی سربراہی مسدود رہے گی۔
9جنوری بروز جمعرات کو ڈینٹل کالج،ٹیچرس کالونی،کے،ایچ،بی،کالونی،جنتا کالونی،گاندھی نگر، وانجری، ہنکونی روڈ،شکنتلاپاٹل اسکول،پی،وائے،سی،ہوٹل اور 11جنوری بروز اتوار کو مانک نگر اور دھمنسور میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔