دہلی کے جامعہ نگر، شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی مخالف احتجاج کے مقام کے قریب پولیس کی سرگرمیوں میں اضافہ نظرآرہا ہے۔ پولیس اہلکار کی ایک بڑی تعداد میں تعیناتی کی گئی ہے۔ پولیس کی سرگرمیوں کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ احتجاجی مظاہرے کے مقام پر جمع ہوگئے ہیں۔