ہمناآباد: بی جے پی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے حق میں تائیدی مہم
ہمناآباد: 3/جنوری (ایس آر)مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون بنائے جانے کے بعد اس قانون کے خلاف نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اس قانون کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے،احتجاج کے دوران کئی ہندوستانی شہریوں کو اپنی جان گنوانا پڑ چکا ہے دن بدن اس قانون کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس قانون کے حق میں تائیدی مہم چلانی شروع کی ہے۔
اسی مہم کے تحت ہمناآباد میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین ہمناآباد میں پیدل دورہ کرتے ہوئے بلخصوص مسلمانوں سے ملاقات کی اس موقع پر سبھاش کلور سابق رکن اسمبلی اور پدماکر پاٹل نے نوجوانوں سے کہا کے یہ قانون کسی بھی مسلمان کی شہریت نہیں چھینے گا بلکہ اس قانون کے تحت بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کی اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت دے اگر ان ممالک کا کوئی مسلمان بھی ہندوستان کی شہریت حاصل کرنے کے لئیے درخواست دے گا تو اسکو بھی ہندوستان کی شہریت دی جائے گی۔
اس موقع پر وشواناتھ پاٹل ماڑگوڑ،سید الیاس مہدی،محمد عبدالستار،مرزاحبیب بیگ،سومناتھ پاٹل،بنک ریڈی،رمیش کلور،ناگیش کلور،کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔