بسواکلیان: قلب پر حملہ سے ڈیوٹی پر ہواانتقال پُر ملال
بسواکلیان: 30/ڈسمبر (کے ایس) خواجہ معین الدین عرف خان صاحب ولد عظمت اللّٰہ خان متوطن نظام آباد پچھلے 13/سالوں سے جواہر نودیا ودیالیہ، نارائین پور بسواکلیان آفس سپریڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے اور مرحوم بہترین خدمت انجام دے رہے تھے۔ آفس میں اسٹاف کے ساتھ محو گفتگوتھے اچانک قلب پر حملہ ہونے سے آج بروز پیر سہ پہر ۳ بجے انتقال ہوا۔
مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھ کر میت کو شیر سوار بیت المال کی ایمبولنس کے ذریعہ نظام آباد روانہ کیا گیا۔ تدفین محروم کے آبائی وطن نظام آباد میں کل عمل میں لائی جائیگی۔ موصوف اسلامی اقدار کے حامل اور صوم و صلاۃ کے پابند تھے، بلا مذہب وملت مخلصانہ جذبہ رکھتے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ والدین اور دو بھائی بہن ہیں۔ اسٹاف اور طلبہ وطلبات ان کے اچانک انتقال پر شدید غم کا اظہار کیا۔
مرحوم کے انتقال کی اطلاع پاکر بسواکلیان سے مجاہد پاشاہ قریشی، شاہدہ بیگم رکن بلدیہ، مقیم چابکسوار، ذاکر منیار، بادل ٹیلر، غوث الدین النکار، شکیل مامو، مقیم ماموں اور دیگر نے وہاں پہنچ کر مرحوم کے ورثاء کو تسلی دی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ آمین