ریاستوں سےمہاراشٹرا

ناگپور: ٹیپو سلطان چوک میں خون کا عطیہ اور مفت تشخیصی کیمپ

ناگپور:30/ڈسمبر(پریس ریلیز) ڈاکٹر عبد الرشید میڈیا سکریٹری، میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا، ناگپور کی اطلاع کے مطابق میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا ناگپور اور امام الہند ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے مشترکہ تعاون سے ٹیپو سلطان چوک سندیش نگر میں واقع حیدر علی گراؤنڈ میں واقع راجگوی اسکول میں خون کے عطیہ کا کیمپ کیا گیا۔مخیر حضرات شفیق احمد نے بتایا کہ مریضوں کو خون کی شدید ضرورت کے پیش نظر یہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا۔ فوری طور پر اس علاقے میں 38 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر کارپوریشن کے ڈاکٹروں نے مریضوں کی مفت جانچ کی۔ ان کے ذریعہ سینے کے ایکس رے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ جس میں 105 مریضوں کی تشخیص کی گی ۔

کیمپ کے دوران امام الہند ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حافظ عبدالباسط نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ 2 سالوں سے مریضوں کو 24 گھنٹے مفت ایمبولینس خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں میو ہسپتال کی ٹیم، میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا ناگپور کے ڈاکٹر نعیم نیازی ، قاضی شفیق احمد, پاؤل واٹ خواتین تنظیم کی صدر پریتی ساکھرے ، روی کانتا جن بندھو ۔کلیانی ڈونگرے ون مالہ ڈونگرے ، اسکول منیجر رضوان الحسن، اہل بیت ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اختر اشرفی، پیس فار ہیومینٹی ملٹیپرپز سوسائٹی کے مولانا عبد الکبیر فلاحی کے علاوہ شمیم ​​اعجاز ، جلیل انصاری عمر خیام وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!