ضلع بیدر سے

ہمناآباد سے10/سالہ لڑکا لاپتہ

ہمناآباد: 25/ڈسمبر(ایس ایم) ہمناآباد کے اسری کالونی کے متوطن شیخ ابراہیم کا 10/سالہ لڑکا شیخ جاسیم آج 25/ڈسمبر 2019 کی صبح گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ جاسیم ولد شیخ ابراہیم، اسری کالونی، ہمناآباد صبح 8/بجے سےلاپتہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکا 5ویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ لڑکا شام تک اپنے گھر نہ پہنچا تو اس پر والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں اور دیگر مقامات پر ڈھونڈنا شروع کیا بالآخر مل نہ سکا، لڑکے والدین پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے بچہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی، پولیس شکایت درج کرتے ہوئے مصروفِ تحقیقات ہے۔

لڑکے کے پریشان والدین نے اگر کسی کو یہ لڑکا نظر آئے تو اس نمبر 7026760970 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!