ضلع بیدر سے

کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی دفترکو آگ لگائے جانے کے خلاف بیدرمیں 27/ڈسمبرکواحتجاج

بیدر۔25/ڈسمبر (وائی آر) کمیونسٹ پارٹی ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لئے ملک کے تمام سیکولر اور ترقی پسند جماعتوں کو آپس میں متحد کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل جل کر دستور کو بچانے کی اس لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ لیکن یہ بات فرقہ پرستوں کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔ جس کاثبوت یہ ہے کہ فرقہ پرستوں نے کمیونسٹ پارٹی کے بنگلور میں واقع ریاستی دفترکو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کاکام کیاہے۔ یہ حملہ آئین ہند اورجمہوریت پر ہے۔

اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اور ان مجرمین کوگرفتار کرنے کے مطالبہ کو لے کر 27/ڈسمبر 3بجے امبیڈکرسرکل بیدر سے ایک احتجاج نکالاجائے گا۔ اور ڈپٹی کمشنر دفتر جاکر ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے خاطیوں کوگرفتار کرنے کی مانگ کی جائے گی۔

کامریڈ بابوراؤ ہوننا ایڈوکیٹ سکریڑی ضلع کمیٹی CPIبیدر اور کامریڈ علی احمد خان نے مشترکہ طورپر جاری ایک پریس نوٹ میں ضلع بیدر کے تمام سیکولر اور ترقی پسندافراد اور تحریکوں، جماعتوں کے ذمہ دران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر فرقہ پرستی کے خلاف آواز سے آواز ملائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!