بیدر: این آرسی۔ سی اے اے کے خلاف ہوگی شعری نشست
بیدر: 25/ڈسمبر۔ (وائی آر) این آرسی، این پی آراور سی اے اے کے خلاف ایک شعری نشست کا اہتمام کیاجارہاہے۔ شعرائے کرام سے اپیل ہے کہ وہ این آرسی، این پی آراور سی اے اے کے خلاف اپنی تحریرکردہ نظمیں اور غزلیں اس شعری نشست میں ضرورسنائیں تاکہ مذکورہ کالے قوانین کے خلاف ہمارا احتجاج پراثر ثابت ہواور حکومت مذکورہ قوانین کو واپس لے لے۔ شعری نشست کی تاریخ کامتعاقب اعلان کیاجائے گا۔ اس بات کی اطلاع ممتاز شاعر اور ادیب محمدیوسف رحیم بیدری نے دی ہے۔