ضلع بیدر سے

ہمناآباد احتجاجی دھرنا کو پُرامن وکامیاب بنانے پرمحمد افسرمیاں کا اظہار تشکر

ہمناآباد: 24/ڈسمبر(ایس آر) مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے نائب صدر محمد افسر میاں نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانان ہمناآباد سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنہ میں شرکت فرماکر ملی اتحاد کا ثبوت پیش کرنے اور دھرنہ کو پُرامن بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے مسلمانان ہمناآباد کے اتحاد واتفاق کی ستائش کی ہے۔اسکے علاوہ انہوں نے محکمۂ پولیس کے اعلی عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دھرنہ کے دوران نظم و نسق کو بنائے رکھنے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!