ضلع بیدر سے

آئیٹا بیدر کی جانب سے جلسہ تقسیم اسنادات و تہنیت کا انعقاد

بیدر: 22/دسمبر (اے این) آئیٹا بیدر یونٹ کی جانب سے الامین کالج میں جلسہ تقسیم اسنادات و تہنیت برائے نو منتخب صدر المدرسین منعقد ہوا، ڈاکٹر گلسین صاحب بی ای او بیدر نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود شناس اور خدا شناس بنیں، رسول اللہ ﷺ نے جس طریقہٴ تعلیم کے ذریعہ اصحاب صفہ کو تعلیم دی تھی اسی طرزِ تعلیم کو اپناکر اپنے طلبہ کو زیورِ علم سے آراستہ کریں، اکتسابی نتائج کے لیے اکتسابی تجربہ بہت ضروری ہے، اپنے مقصد کو سرگرمیوں میں تبدیل کریں، اپنی کیمیا گری سے ذرہ بے مقدار کو آفتاب و مہتاب بنا دیں۔

جناب عنایت الرحمن سندھے ECOبیدر نے کہا کہ آئیٹا نے اساتذہ کی تہنیت کرکے ان کو اپنی قوم کی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا ہے۔جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادارہ جات بید رنے کہا کہ مسلمانوں کے پاس ایک پیغام ہے، اس پیغام سے طاغوت ڈرے ہوئے ہیں، ماہرین تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بیس سال کے بعد ہندوستان اسلام کی روشنی سے جگمگائے گا، ہٹلر خود کشی کر کے چلا گیا، حالات کی باگ ڈور اللہ کے ہاتھ میں ہے تم اپنے موقف پر ڈٹے رہو، اللہ سے ڈرنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔

جناب محمد معظم صاحب ریجنل سکریٹری آئیٹا گلبرگہ ڈیویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ معلم بنا کر بھیجے گئے تھے، ہم پیشہ ئ دتریس کے ساتھ کا ر نبوت کو بھی انجام دیتے رہیں، رسول اللہ ﷺ نے ایسے افراد تیار کیے جس کی مثال پوری دنیا کی تاریخ میں نہ ملی ہے اورنہ ملے گی، آپ ؐ کے اصحاب کو اللہ تعالیٰ نے رضی اللہ عنہ کا سرٹیفکٹ دیا،اساتذہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کی نفسیات کا خیال رکھیں۔

سید فرقان پاشاہ صاحب SI,KESڈی ڈی پی آئی آفس بیدر نے Learning outcome of Languageکے عنوان پر PPTکے ذریعہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی زبان کو پڑھنے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ میں اس زبان کے اندر مہارت حاصل ہو جائے، بارہ سال پڑھانے کے بعد بھی بچہ اپنی زبان میں بات نہیں کر رہا ہے تو یہ کس کی کمی ہے؟طلبہ یا اولیاء طلبہ یا اساتذہ یا اسکول کے سسٹم کی کمی ہے؟ انہوں نے اس عنوان پر سیر حاصل بحث کی۔

بلقیس فاطمہ صاحبہ صدر آئیٹا لیڈیز ونگ بیدر نے درجہ اول تا ہشتم کے طلبہ کے لیے آموزشی ماحصل اور تدریسی طریقہ ئ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جناب محمد خورشید احمد صاحب صدر آئیٹا بیدر نے افتتاحی کلمات میں تمام مہمانان کا تعارف کرایا اور کہا کہ آئیٹا کی جانب سے منعقدہ تحریری مقابلہ میں مختلف اسکولس کے 350 مسلم اور غیر مسلم طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکٹ، کتاب اور نقد انعامات سے نوازا گیا،تمام نو منتخب صدر المدرسین اور BEO, CEOاور SI,KESکی شال پوشی و گل پوشی کی گئی۔

جلسہ کی صدارت جناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی JIHبیدر نے کی۔ جلسہ کا آغاز جناب حافظ ریاض الدین صاحبECOبیدر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، جناب عبد المجید صاحب LACممبر آئیٹا بیدر نے نظامت کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیا۔ خلیل احمد خان صاحب LACکے کلمات تشکر پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا، جلسہ گاہ سامعین سے بھرا ہوا تھا، تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!