ضلع بیدر سے

ہمناآباد: 23/ڈسمبرکومسلم ویلفئیر اسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا

ہمناآباد: 22/ڈسمبر(ایس آر) ہمناآباد مسلم ویلفئیر اسوسی ایشن کے نائب صدر محمد افسر میاں کی اطلاع کے مطابق ہمناآباد کی مسجد شیخ مہتاب میں ایک کُل جماعتی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا گیا کے ہمناآباد میں بروز پیر بتاریخ23ڈسمبر2019 کوصبح گیارہ تا تین بجے تک قدیم تحصیل آفس کے روبرومسلم ویلفئیراسوسی ایشن کے تحت کُل جماعتی احتجاجی دھرنہ دیا جائے گا۔ جسکامقصد مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ شہریت ترمیمی قانون اور این،آر،سی کے خلاف احتجاج کر ناہے۔

اس موقع پر مولانا محمد تصدوق ندوی نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہیکہ وہ احتجاجی دھرنہ میں شرکت کرتے ہوئے اسکو کامیاب بنائیں اور دھرنہ کے دوران کوئی بھی مذہبی نعرہ نہ لگائیں اور رضاکارنہ طور پر اپنے کاروبار کو بند رکھیں۔اس موقع پر ہمناآباد تحصلیدار کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک یاداشت روانہ کی جائے گی اور ان سے یہ مطالبہ کیاجائیگا مجوزہ قانون کو جلد سے جلد واپس لیا جائے۔

اس ضمن میں مسلمانان ہمناآباد سے یہ گذارش کی جاتی ہے کہ کثیر تعدا د میں احتجاجی دھرنہ میں شرکت کرتے ہوئے اسکو کامیاب بنائیں اور ملی اتحاد کا ثبوت پیش کریں۔اس ہنگامی میٹنگ میں محمد عبدالصمبد،محمد جمیل خان،مولانا محمد شجاع الدین قاسمیؔ،مولانا سید مصباح الدین حُسامی،محمد عبدالخالد کنٹرولر،سابق رکن بلدیہ سید یاسین علی،محمد عبد ا لصبورمرتضیٰ،سید راشید پٹیل چٹگوپہ،مولانا توفیق حُسین،محمد حبیب چھیانوے لاکھ، سید عبدالباسط عمر، محمد نیاز یاسر، حافظ سید عرفان اُللہ، سید مزمل کے علاوہ دیگر معزز احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!