ریاستوں سےمہاراشٹرا

انجُمن خیرالاسلام محمد علی مٹھا گرلزہائی اسکول میں یومِ ترغیبِ مطالعہ

ہر سال ۱۵ اکتوبر کو سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام کی یومِ پیدائش کے موقع پر اسکولوں میں یومِ ترغیبِ مطالعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس طرح کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے اسکول بند ہیں اس لئے انجمن خیرالاسلام محمد علی مٹھا گرلزہائی اسکول میں یومِ ترغیبِ مطالعہ کا آن لائن اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ پورا پروگرام طالبات نے پیش کیا۔ طالبات نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے اے پی جے عبد الکلام کی سوانحی حالات وخدمات پیش کیا ۔ یہ پریزینٹیشن دہم الف کی طالبہ قریشی علینہ اور شیخ اسماء جنید علی نے مل کر تیار کیا تھا۔

لائبریرین ساجد محمود شیخ نے اسکول لائبریری میں موجود عبد الکلام صاحب پر لکھی ہوئی کتابوں،خودنوشت سوانح حیات اور ان پر عبد الکلام صاحب کی تصانیف سے طالبات کو متعارف کروایا۔ پرنسپل محترمہ رابعہ قریشی نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں پڑھنے سے ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ہماری سمجھ اور عقل میں پختگی آتی ہے ہمارا شعور بیدار ہوتا ہے۔ ہمارے اخلاق و کردار پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پرنسپل رابعہ قریشی نے مطالعہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبات نصابی کتابوں کے علاوہ اردو اور دیگر زبانوں میں موجود لٹریچر کا مطالعہ کریں ۔ پروگرام کی انچارج شیخ نسرین نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!