آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

میری بیٹی نے مجھے لاجواب کردیا: ‘پروٹسٹ ضرور کریں گے چاہے مرہی کیوں نہ جائیں’

آمنہ رضوان

مکرمی!

علی گڑھ میں کل رات چھٹی کا اعلان ہو چکا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی کل ہم لوگوں نے ایمرجنسی میں آج گومتی سےاپنی بیٹی خنسا کا ٹکٹ کرا دیا تھا اور ایک تعلق والے سے بات کر لی تھی کہ اسکو اسٹیشن پہونچا دے اور یہاں ہم رسیو کر لیں گے۔

رات دیڑھ بجے بیٹی کو اطلاع دی بیٹی نے جواب میں کہا اماں جامعہ میں ہمارے بہت سے بھائی بہن ساتھی یرغمال بنائے گئے اور یہاں بھی ہمارے بھائی بہنوں پر پولس ظلم کر رہی ہے۔ لڑکیوں کے ہاسٹل میں گھس کر ڈرادھمکارہی ہے کتنے اسٹوڈنٹس ہاسپٹل جاچکے ہیں اور بہت سے زخمی ہیں۔

ایسی صورت میں ہم سب کو چھوڑ کر اکیلے آرام سے سوتے ہوئے نہیں آسکتے ایک دفعہ کل ‘پروٹسٹ ضرور کریں گے چاہے مرہی کیوں نہ جائیں’، یہ سرکار سمجھتی ہے ہم لوگ مرنے سے ڈرتے ہیں انھیں نہیں معلوم ہماری اصل زندگی مرنے کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔

وقتی طور پر مجھے بہت غصہ آیا یہاں تک کہ میں نے یہ بھی کہا کہہ دیا کہ اب تمہارا جیب خرچ بھی بند کر دیں گے۔
اس نے کہا۔۔۔

اماں آپ صرف اپنے بچے کے بارے میں سوچتی ہو ذرا آسام، بنگال، دہلی کی نیوز بھی دیکھو، ان ماؤں کا درد بھی دیکھو۔۔۔

بالآخر ہم کو اجازت دینی پڑی۔
اللہ تعالی میری بیٹی کی حفاظت فرمائے اور اس کے جذبے کو سلامت رکھے۔آمین !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!