آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

انصاف کا دُہرا پیمانہ

ذوالقرنین احمد

مکرمی!

حیدرآباد کے مجرموں کا انکاؤنٹر کردیا گیا جبکہ پوری تحقیقات بھی نہیں ہو سکی تھی کہ مجرم کون ہے جرم عائد ہونے سے پہلے ہی سزا دی دے گئی اور بھی عدالت کے فیصلہ کے بغیر تو قانون کس لیے ہے۔ یہ آئین کے خلاف ہے، اگر حیدرآباد کے مجرموں کا انکاؤنٹر کیاگیا تو اناؤ بی جے پی کے معزول ایم ایل اے اناؤ عصمت ریزی و قتل معاملہ کلدیپ سینگر کو عمر قید کی سز کیوں دی گئی ہے۔

اسکا سرے عام انکاؤنٹر کردینا چاہیے تھا۔ عمر قید کی سزا مطلب ایسا ہے کہ تھانے‌ میں انہیں پوری سویدھا کہ ساتھ رکھا جاتا ہے۔ اور بار بار بیماری اور چیک ایپ کے بہانے اچھے ہسپتال میں داخل کرکے خصوصی روم میں رکھ کر آرام دہ سروس دی جاتی ہے۔ یہ کیا انصاف ہے امیر اور غریب کیلے الگ الگ قانون تھوڑی ہے۔ قانون تو ہر ایک ہندوستانی کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔ لیکن یہ بکاؤ مکار صاحب مسند اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا نہیں کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!