خبریںدیگر ریاستیںریاستوں سےقومی

جماعت اسلامی ہند، کیرلا نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نکالا زبردست مارچ، مظاہرے سے سڑکیں جام

مللپورم: 19/ڈسمبر (عمر مرشد) کیرلا کے ضلع ملاپورم میں آج جماعت اسلامی کیرلا کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقعے پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ شہر ملاپورم میں جمع ہوکر اپنی آوازیں بلند کی۔ اس دوران تقریباً پانچ سے دس کلومیٹر دور تک پبلک ریلی نکالی گئی جہاں دوسرے لوگوں نے بھی اپنی حاضری لگاتے ہوئے سرکار سے بل واپس لینے کی مانگ کی۔

اس احتجاجی مظاہرے اور اکوپی ریالی میں شریک جماعتِ اسلامی ہند کے جنرل سیکرٹری ٹی عارف علی نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج مختلف جگہوں پر اس بل کے خلاف مستقل احتجاج کیا جا رہا ہے یہ تمام چیزیں ہندوستان کی تاریخ میں درج ہونے والی ہیں۔ فسطائی حکومت دراصل ذہن بھٹکانے کی کوشش میں لگے ہیں پہلے NRC لایا گیا جب وہ اس میں ناکام رہی تو CAB کو اپنا ہتھیار بنانے کی کوشش میں لگی ہے جس کا صرف اور صرف مقصد مسلمانوں کو ہندوستان کی شہریت سے باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکار اپنی گندی پالیسی کو اپنے پاس رکھیں۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا کہ محض ایک کاغذ کا ٹکڑا یہ طے کرے گا کے ہم اس ملک کے باشندے ہیں یا نہیں؟ اس موقعے دوسری جماعت کے لیڈران کے علاوہ مسلم لیگ کے سیکٹری پی کے کنالیکتی اور سابق آئی پی ایس افسر سریکانت موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!