ضلع بیدر سے

عوام کا سوال: اوراد کے وارڈ نمبر 10میں واقع اندراکینٹین کا افتتاح پربھو چوہان نے کیوں نہیں کیا!

بیدر: 19/ڈسمبر (وائی آر) بیدر ضلع انچارج وزیر، اقلیتی بہبود،حج واوقاف اور وزیر افزائش مویشیاں جناب پربھو چوہان کے اسمبلی حلقہ اواراد(بی) ضلع بیدرکے قدیم سرویس اسٹائنڈ علاقے میں اندراکینٹین بن کر پوری طرح تیار ہے۔ کینٹین کی عمارت اور اس سے متصل کھانا تیار کرنے کے لئے ہائی جینک باورچی خانہ بھی تعمیرہے لیکن ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان نے اندراکینٹین کاافتتاح نہیں کیا۔

اوراد (بی) کے واسیوں کاکہناہے کہ وارڈ نمبر 10میں واقع اندراکینٹین کاافتتاح اگر ہوجاتاتو ہمیں کم دام میں کھانا مل جاتا۔ایک اور نوجوان نے بتایاکہ اندراکینٹین تیار ہوکر ایک سال سے زائد کاعرصہ گذرچکالیکن ابھی تک اس کاافتتاح نہیں کیاگیا۔

اس تعلق سے سخت تنقید کرتے ہوئے اروندکمارارلی ایم ایل سی نے بتایاکہ بی جے پی کے قائد اور تین دفعہ کے رکن اسمبلی پربھو چوہان نے کانگریس کی یہ اسکیم جس میں 5روپئے میں ناشتہ اور 10روپئے میں دوپہر اور رات کاکھانا دیاجاتاتھااس اسکیم کو اپنے علاقے اوراد اسمبلی حلقہ میں نافذ نہیں کیا۔ عمارت تعمیر ہوجانے کے بعد بھی وہ مختلف بہانے بناکر کینٹین کے افتتاح سے پیچھے رہے ہیں۔

ان کایہ عمل بتاتاہے کہ وہ اوراداسمبلی حلقہ کی عوام کی کس قدربھلائی چاہتے ہیں۔ جب ضلع انچارج وزیر سے اس تعلق سے بات کرناچاہاتو وہ ٹیلی فون پر دستیاب ہونہیں سکے۔ البتہ ان کے باڈی گارڈ نے بتایاکہ وزیر موصوف بنگلور میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!