دیگر ریاستیںریاستوں سے

کیرلا میں ہڑتال: سماجی اور سیاسی جماعتیں سڑکوں پر، تعلیمی اداروں اور مارکیٹ میں چھایا سنّاٹا


تری وینتاپورم: 17/ڈسمبر(عمر مرشد) شہریت ترمیمی بل کی خلاف ملک بھر میں مرکزی سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے وہیں پورا کیرلا بھی آج بند رہا۔ سڑکوں پر آئی سیاسی اور سماجی جماعت جنمیں سوشل ڈیمکریٹک پارٹی آف انڈیا،ویلفیئر پارٹی آف انڈیا،فریٹرنٹی موومنٹ اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ایک بینر تلے جگہ جگہ بل کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کی۔ کالیکٹ، ملاپورم کے ساتھ ساتھ کیرلا کی راجدھانی تری وینتاپورم میں پولیس نے پارٹیز کے لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔ مرکسسٹ پارٹی بھی آج مختلف جگہوں پروٹست کرتے نظر آئے۔ الجامعہ الاسلامیہ شانتاپرم کے کئی اسٹوڈنٹ لیڈرز صبح سے پولیس کی حراست میں تھے جو شام 6 بجے جامعہ واپس آئے جہاں اُنکا استقبال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!