ہمناآباد میں آئیٹا کی جانب سے سیرت النبیؐ کےعنوان پر تحریری و تقریری مقابلہ
ہمناآباد :17/ڈسمبر (ایس آر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن شاخ ہمناآباد کے صدر سید کلیم الدین کی اطلاع کے مطابق ہمناآباد میں بروز جمعرات بتاریخ 19/ڈسمبر کو صبح دس بجے سے آلامین اسکول بی بی گلی میں سیرت النبیؐ کے عنوان پر پرائمری اسکول کے طلبہ وطالبات کے لئیے تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے اور ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کے لئیے تحریری و تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔
مذکورہ مقابلہ جات میں انعام اول کے طور پر پندرہ سو روپے نقد اورسرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا،جبکہ انعام دوم کے طور پر ایک ہزار روپئے نقد اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا،اور انعام سوم کے طور پر پانچ سو روپے نقد اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام اسکولوں کے صدر مدرس سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں سے مقابلہ میں حصہ لینے والے طالب علموں کے ساتھ ایک مدرس کو لازمی طور پر روانہ کریں اور وقت کی پابندی کریں۔