نئی دہلی: ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ منگل کے روز پرانی دہلی کے تمام علاقوں میں بازاروں کو بند رکھا گیا۔ اس دوران جامع مسجد تک بڑی تعداد میں لوگوں نے پُر امن مارچ نکالا۔