متنازعہ شہریت قانون معاملہ پر آج اپوزیشن لیڈروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج و مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان آج اپوزیشن لیڈران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ قانون فرقہ واریت پر مبنی ہے، اسے مرکزی حکومت واپس لے۔
اپوزیشن پارٹی کے لیڈر شام 4.30 بجے صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے سبھی اہم لیڈران موجود رہیں گے۔