انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی سائنس نمائش میں شاندار کامیابی
ممبئی: 14/ ڈسمبر- ساجد محمود شیخ ،انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی اطلاع کے مطابق محکمہُ تعلیم ساؤتھ زون کی جانب سے منعقدہ سائنس نمائش میں انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تحفظ ہمارا مقصد کے عنوان کے تحت روڈ سیفٹی کے اسکول ہٰذا کے پروجیکٹ کو دوّم انعام حاصل کیا۔
اِس پروجیکٹ کو اسکول کی طالبات لائبہ شیخ اور فرحین نے اپنی استاد محترمہ ثریا کی نگرانی میں تیار کیا تھا ۔ اساتذہ کے زمرہ میں لیب اٹینڈنٹ ماڈل پر اسکول کی استاد محترمہ فوزیہ کو اوّل انعام سے نوازا گیا۔ ماڈل کی تیاری میں فوزیہ مس کو نازنین مس اور ثریّا مس کا تعاون حاصل رہا تھا۔ تقریری مقابلے میں نہم جماعت کی طالبہ زینب نے “انسانی کارکردگی کا ماحولیات پر اثر” جیسے حساس موضوع پر بڑے مؤثر اور دلنشین انداز میں تقریر کرتے ہوئے اؤل انعام حاصل کیا۔
اِس تقریر کی تیاری میں سائنس کی قابل استاد محترمہ شہناز خان نے طالبہ کی مدد کی تھی ۔ اساتذہ اور طالبات کی اِس شاندار کارکردگی اور نمایاں کامیابی پر پرنسپل رابعہ قریشی نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے سب کو مبارکباد پیش کی ۔