ادبی دنیاضلع بیدر سےنثر

انل ٹھکر کاناول ”گناہ ِ کبیرہ“منظر عام پر

بیدر: 14/ڈسمبر (وائی آر) انل ٹھکر کا تعلق گجرات سے ہے۔ لیکن کرناٹک کے ہبلی میں رہائش پذیر ہیں۔ اردو کے بہترین ڈرامہ نگار، ناول نگار اور افسانہ نویسوں میں آپ کاشمار ہے۔ 85سالہ انل ٹھکرکو ہندی، اردو، گجراتی اور مراٹھی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔انگریزی، پنجابی، کونکنی البتہ صرف بول سکتے ہیں۔ 1982؁ء سے 2019کے درمیان ان کے ڈراموں کے تین مجموعے، چار افسانوی مجموعے،اور چھ ناول شائع ہوکر قبولیت عام کادرجہ حاصل کرچکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موصوف کے سبھی افسانے کنڑی زبان میں ترجمہ ہوکر مؤقر رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔ ایک ڈرامہ ”چوتھی دیوار“ کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کے اردو ایم اے نصاب میں شامل ہے۔ اور اس ڈرامہ کا کنڑی ترجمہ بھی شائع ہوچکاہے۔ کرناٹک اردو اکادمی نے ان کی گران قدر خدمات پر انعام واعزاز سے نوازاہے۔ ناولیں اوس کی جھیل، خوابوں کی بیساکھیاں اور پسِ اشک کو ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔ خالی خانے“(ڈرامہ) پر کرناٹک اردواکادمی کے علاوہ یوپی اردو اکادمی نے بھی انعام سے سرفرازکیا۔

انھوں نے ڈرامے بھی اسٹیج بھی کئے ہیں۔ کنڑا اور ہندی فلموں اور ٹی وی سیریلوں میں بھی اداکاری کی ہے۔ ”گناہ کبیرہ“ ان کاتازہ شاہکار ہے۔ جس کو ماڈرن پبلشنگ ہاؤس نئی دہلی نے شائع کیاہے۔ 208صفحات کا یہ ناول خود انل ٹھکر سے 9448083751 پر رابطہ کرکے حاصل کیاجاسکتاہے۔ بیدر کے ادیبوں اور شاعروں محمدیوسف رحیم بیدری، رخسانہ نازنین، ڈاکٹر افروزجہاں اور دیگر نے ان کے ا س تازہ ناول پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی اور ان کے قلم کی درازئ عمر کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!