جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

ہمناآباد بس اسٹانڈ میں ایک شخص کی موت سوشل میڈیا کے ذریعہ متوفی کی ہوئی پہچان

ہمناآباد : 14/ڈسمبر (ایس آر) ہمناآباد بس اسٹانڈ میں حالت نیند میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔تفصیلات کے بموجب محمد جاوید عطار عمر 36سالہ ساکن میناکشی چوک مرزائی گلی بیجاپور جو کے پیشہ سے بیکری میں کیک بنانے کا کام کرتے تھے ملازمت کی تلاش میں ہمناآباد کو آئے ہو تھے بروز چہارشنبہ 11ڈسمبر کی رآت کو ہمناآباد کے بس اسٹانڈ میں سوئے ہوے تھے کے حالت نیند میں انکی موت واقع ہوگئی۔

مذکورہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ہمناآباد پولیس کے عہدیداران نے بس اسٹانڈ کا دورہ کیا اور پنچ نامہ تیارکرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لئیے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو منتقل کیا۔متوفی شخص کی تصویر جب سوشل میڈیاء پر وائرل ہوئی تو متوفی کی پہچان محمد جاوید عطار کی شکل میں ہوئی اس شخص کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داربروز ہفتہ کوہمناآباد کو آئے انہوں نے مرحوم کی تدفین کو ہمناآباد میں ہی انجام دینے کا فیصلہ کیا۔ بعد نماز ظہر ہمناآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

ہمناآباد کے معزز احاب محمد عبدالصمد، حافظ سید عرفان اُللہ، سیدحاجی، محمد کلیم، محمد شاہنواز، نیاز یاسر، محمد صدام، محمد ماجد، محمد جمیل،سید وصی اُللہ ببلو کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے تدفین کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!