ضلع بیدر سے

بیدرمیں EaseBuoy(ایز بائے) ایپ متعارف، بے روزگاری دور کرنے کاعزم


بیدر: 14/ڈسمبر (وائی آر) بیدر ایک تاریخی شہر ہے اس کاشمار ورلڈ ہیرٹیج سٹی میں کچھ سال پہلے کیاگیاہے۔ یہاں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے UPAحکومت نے اس کو 300پسماندہ اضلاع میں شامل کرکے خصوصی فنڈ جاری کیاتھا۔ NDAحکومت کے 6سالہ دور میں اس کو کتنا فنڈ ملاہے ۔پتہ نہیں۔ تاہم یہاں کے باشندے اپنے طورپر کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ان میں ایک نام بینی رائے کا بھی ہے۔ منگل پیٹھ بیدر کے رہنے والے بینی رائے نے easeBuoy(ایزبائے) نامی ایپ لانچ کرنے کی بات ایک پریس کانفرنس میں بتائی جو انھوں نے اپنے دفتر موقوعہ متصل کرناٹک کالج، مسیحا کامپلکس بیدر میں کہی۔

انہوں نے بتایاکہ میں بیدر کارہنے والا ہوں، میں نے سوچا کہ بیدر شہر کو اچھی اور تیزرفتار سرویس دی جائے۔ اس کے لئے میں نے ایز بائے ایپ کو بیدر میں متعارف کرایاہے۔ یہ ایپ سب کے لئے ہے۔ جس کسی کو آٹو یا ٹیکسی چاہیے، بڑے یا چھوٹے کام کے لئے مزدور چاہیے، سینئر سٹیزنس کے لئے دوائیں مطلوب ہیں، یاکسی پسندیدہ ریسٹورنٹ سے کھانا چاہیے، یااچانک بھولے ہوئے دستاویزات اورچابیاں مطلوب ہیں، بس اسٹاپ یاریلوے اسٹیشن سے آپ کے رشتہ داروں کو لانے اور لیجانے کے لئے بھی یہ ایپ استعمال کیاجاسکتاہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ ہم بازا ر کی قیمت پر ہی چیزیں فراہم کریں گے البتہ 5روپئے اور 10روپئے سرویس چارجس رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح طلب کرنے کے 5تا 10منٹ کے اندر گھر تک آٹو رکشا پہنچ جائے گا۔اگر فاصلہ زیادہ ہوتووقت زائد لگے گا۔مسٹر نوح ایمانول سینئر ایچ آرآف کمپنی بنگلور نے بتایاکہ اس ایپ کادفتربنگلور میں ہے۔ دیگر ریاستوں میں بھی برانچس چل رہی ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ اس ایپ کے استعمال سے بیدر میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔ اور بیروزگاری دور ہوگی۔ ترقی کا ایک راز یہ ہے کہ کام جتنا تیزی سے ہوگا اتنی ترقی ممکن ہے۔اس موقع پر ایپ کی رسمِ رونمائی مسٹربینی رائے کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ گلبرگہ کے فرنچائزی مسز کرسٹینا پراوین اور مسٹر پراوین بھی موجودتھے۔کرسٹینا پراوین نے اظہارتشکر سے پہلے بتایاکہ خواتین کی ڈلیوری اور ان کی صحت سے متعلق بھی یہ ایپ کام آسکتاہے۔

اہلیان بیدر کی مشکلات کاحل ہم سمجھتے ہیں ایز بائے کے ذریعہ نکالاجاسکتاہے۔ان ہی کے شکریہ پر پریس کانفرنس اختتام کو پہنچی۔ زائد تفصیلات کے لئے راست بینی رائے سے 7795745109 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!