دیگر ریاستیںریاستوں سے

ایس آئی او الجامعہ شانتا پورم کا CAB بل کے خلاف احتجاج

شانتا پورم: 13/ ڈسمبر(اے این بی) ایس آئی او الجامعہ ایریا کے بینر تلے آج پاس کے مارکیٹ چونگام میں CAB بل کے خلاف احتجاج کیا گیا جسمیں کافی نريبازی بھی کی گئی۔ اس موقعے پر الجامعہ الاسلامیہ کے تمام فیکلٹی کے طالب علم موجود رہے۔ پروگرام کی شروعات ریلی نکال کر کی گئی پھر بعد میں تمام افراد چنگام جنکشن میں جمع ہوئے جہاں پھر NRC بل کو زیر آگ کی گئی ۔

اس موقعے پر یونیورسٹی کے لیکچرار شہباز انصاری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امیت شاہ نے ملک میں دو قومی نظریہ پر مہرثبت کردی ہے۔ شہریت ترمیمی بل ایک طرح سے بھارت میں ہندو راشٹرکے قیام کی طرف ایک بڑااہم قدم ہے ۔بی جے پی کی مودی حکومت سنگھ پریوار کے پوشیدہ ایجنڈے پر ایمانداری سے کاربند ہے۔ اورمستقبل قریب میں سنگھ پریوار مرکزی حکومت کو یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے کوشش ہے۔

تین طلاق کے خلاف قانون ‘ بابری مسجد مقدمہ میں شکست اوراب شہریت ترمیمی بل کی منظوری سے مسلمانوں کومایوس ‘دل برداشتہ یاخوف زدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے بلکہ ٹھنڈے دماغ سے حالات حاضرہ کا جائزہ لے کر مخالف طاقتوں اور نظریوں کامقابلہ کرنے کوئی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی.

اُنہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں کپل سبل کے آبجکشن ہمیں ایک ہمت فراہم کرتی ہے۔ اسکے علاوہ ایریا صدر امین فضل نے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل محض ایک بل نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے لئے ایک سبق لینے کا مرحلہ ہے۔ اس مناسبت سے اُردو یونٹ کے صدر سرور حسین سیکریٹری شعیب مرزا اور مللپورم کے سیکرٹری حامد،پی آر سیکریٹری عسقلانی وغیرہ موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!