نہیں چاہیےCAB، عوامی نمائندے CABکو روکیں: عامر پاشاہ سکریٹری عیدگاہ بیدر
بیدر:11/ڈسمبر (وائی آر)جناب عامرپاشاہ سکریڑی عیدگاہ محمد آباد بیدرشریف نے CRBکے بارے میں بتایاکہ میری سمجھ میں یہ نہیں آرہاہے کہ مرکزی حکومت ہندوستان میں ترقی کو چھوڑ کر مینارٹی (مسلم) کے حوالے سے بہکا کیوں ر ہی ہے۔اس طرح ایک غلط فضا پورے ملک ہندوستان میں مسلم مینارٹی کے خلاف پیدا ہورہی ہے۔
موصوف نے آگے بتایاکہ مرکزکی بی جے پی حکومت سب سے پہلے تین طلاق بل مسلمانوں کے خلاف لے آئی اور قانون بنایا، پھر بابری مسجد حاصل کرلی، اب CABاور اس سے آگے NRCکے مسائل میں الجھایاجارہاہے۔ تاکہ مسلمانوں کو ملک سے بھگایا جائے۔ شہریت ترمیمی بل (CAB)کو روک دیناچاہیے۔ حکومت اور منتخبہ عوامی نمائندے یہ کام کریں۔ آج راجیہ سبھا میں جوبل پیش ہوگا اس کے خلاف ووٹنگ ہونی چاہیے۔اسی میں ملک کی بھلائی ہے۔