سڑک حادثہ میں دوزخمی
بیدر: 9/دسمبر(اےاین) اشٹور جانے والی سڑک مرزاپور رنگ روڈ کے پاس کلوزر اور بائک کی ٹکر ہو گئی، جس میں دو بائک سوار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں مہران ولد معین الدین عمر۲۲ سال باشندہ بلال کالونی بیدر اور سید سبیل ولد سید سلیم عمر ۰۲ سال باشندہ سداشیو پیٹ سنگا ریڈی حیدرآباد بتائے گئے ہیں۔ معلوم ہو کہ مہران اور سید سبیل بیدر سے اپنے ماموں کے گھر درگاہ اشٹور آرہے تھے تبھی ایک کروزر گاڑی جو ظہیر آباد کی طرف جا رہی تھی، اسی بیچ کروزر اور بائک کی ٹکر ہونے سے بائک سوار سید سبیل زخمی ہوا اور مہران کو شدید چوٹ لگی۔ مقامی لوگوں کی خبر پر پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، دونوں زخمیوں کو سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ کروزر اور ڈرائیور کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ اس کی اطلاع عبد القدوس صاحب اورمحمد عمران نے دی ہے۔