تازہ خبریںخبریںقومی

کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کیا تھا: امیت شاہ

نئی دہلی: 9/دسمبر- وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن پارٹی پر مذہب کی بنیادپر ملک کی تقسیم کا الزام لگاتے ہوئے پیر کے دن لوک سبھا میں کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو حکومت کو شہریت (ترمیمی)بل آج ایوان میں نہیں لانا پڑتا۔ مسٹر شاہ نے بل ایوان میں پیش کرنے سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب آزادی ملی تب مذہب کی بنیاد پر کانگریس ملک کی تقسیم نہیں کرتی تو اس بل کی ضرورت نہیں پڑتی‘‘ ان کے اتنا کہتے ہی کانگریس اور کئی دیگر پارٹیوں کے اراکین اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر زور زور سے ہنگامہ کرنے لگے۔ اس پر مسٹر شاہ نے اپنا الزام ایک مرتبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں مذہب کی بنیاد پر ملک کی تقسیم کانگریس پارٹی نے کی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ بل منطقی درجہ بندی کی بنیاد پر لایا گیا ہے۔ اس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندو، بودھ، سکھ، پارسی اور عیسائی برادری کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا خصوصی التزام اس لئے کیا گیا ہے کہ کیونکہ یہ تینوں ممالک میں آئین کے تحت اسلام کو قومی مذہب اعلان کیا گیا ہے اور وہاں دیگر برادری کے لوگوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!