شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمالی مشرقی ریاستوں میں مکمل بند
آج پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ شہریت ترمیمی بل پیش کرنے جا رہے ہیں لیکن ملک میں اس بل کے خلاف کافی ناراضگی نظر آ رہی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کی کئی تنظیموں نے اس بل کے خلاف آج بند کا اعلان کیا ہے اور خبروں کے مطابق اس بند کا اثر واضح نظر آ رہا ہے۔ آسام سے آنے والی خبروں کے مطابق بند کا کافی اثر ہے اور دوکانیں بند نظر آ رہی ہیں۔