نوبل پبلک اسکول بسواکلیان میں ڈوجو کراٹے کا مظاہرہ
بسواکلیان: 7/ڈسمبر(کے ایس) کیوکیشن کئی کراٹے برانچ بھیما شنکرڈوجو کراٹے کی جانب سے 15ویں بلاک بیلٹ تقریب نوبل پبلک اسکول بسواکلیان میں منعقد کی گئی۔ کراٹے ماسٹر پراوین گولی کی زیرسرپرستی جناب محمد برہان الدین نوری ولد الحاج محمد عظیم الدین شاہ قادری کو بلاک بیلٹ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ کراٹے خود اختیار کیلئے بہت اچھا فن ہے اس فن کو ملک کا ہرشہری سیکھناچاہئیے، برہان الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام کراٹے شاگردوں کو ہدایت کی کے اس کورس کو تکمیل کریں اور بلاک بیلٹ حاصل کریں۔
جناب ضیاء صاحب نے کہا کہ کراٹے عمدہ فن ہے یہ ہر کسی کو حاصل کرنا ضروری ہے، کراٹے صرف دشمنوں کو مارنے ہی نہیں بلکہ کسی کو بچا نے کے لئے بھی استعمال ہو تا ہے،اس کے علاوہ سب سے چھوٹے کراٹے شاگرد خواجہ نعمان الدین ولدخواجہ سرتاج الدین نے بہت کم عمر میں بڑی صلاحیتں پیدا کی ہیں۔ برہان الدین کی اور مہمانوں کی گلپوشی و شالپوشی کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر بھیما شنکر نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ احمد سیریکار کراٹے ما سٹر،اسنین اکبرولد ابراہیم، غلام رسول ولد غفار پیش امام،سلطان قریشی، خواجہ نعمان الدین اور تمام کراٹے کے شاگردوں نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ضیاء الحسن جا گیردار، تپرانت مٹ کے سوامی تھے۔