ضلع بیدر سے

ہمناآباد: آستانہ بخاریہ میں بعد نماز جمعہ زیارات آثار مبارک کروائی جائیگی

ہمناآباد: 5/ڈسمبر(ایس آر) ہمناآباد میں بروز جمعہ بتاریخ 6ڈسمبر بعد نماز جمعہ تا دیررات تک محلہ سی پور میں آستانہ بخاریہ میں زیارات آثارمبارک کی مجلس منعقد ہوگی جس میں اللہ کے رسول اکرمﷺکے موئے مبارک،غلاف کعبہ،سیدنا امام حُسین رضی اللہ تعالی عنہ کی تسبیح مبارک،موئے مبارک وغلاف مبارک پیران پیر سیدنا غوث الاعظم دستگیر،غلاف مبارک سیدنا خواجہ معین الدین چشتی کی زیارات کروائی جائیگی۔

بعد نماز مغرب تناول وتبرکات تقسیم ہونگے اور بعد نماز عشاء محفل نعت کی مجلس منعقد ہوگی۔ حضرت سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ نے اس روحانی مجلس میں تمام عاشقان رسول وعاشقان اولیاء اکرام سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!