ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایس آئی او پربھنی کی جانب سے TET پر کامیاب ورکشاپ، سینکڑوں طلباء و طالبات کی شرکت

پربھنی: مرکزی حکومت کی جانب سے اساتذہ کیلیے TET لازمی کردیا گیا ہے جس کیلیے بڑے پیمانے پر اساتذہ کی رہنمائی خاص ضرورت کے پیش نظر ایس آئی او پربھنی جانب سے ایک دن کا ورکشاپ ڈاکٹر ذاکر حسین جونئیر کالج پربھنی کے بہادریارجنگ لائبرری میں منعقد کیا گیا جسمیں سینکڑوں طلباء طالبات نے پربھنی و بیرون شہر سے شرکت کی ۔

پروگرام کی ابتدا مولانا حافظ انور قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ابتدائی کلمات محمد اکبر سر کرئیر کاونسلر نے پیش کیے ۔ایس آئی او پربھنی کی جانب سے مسابقتی امتحان کی۔تیاری کیلیے شروع کیے گئے اسٹوڈنٹس سینٹر کا تعارف محمد تحسین ضلع صدر نے پیش کیا ۔اساتذہ کو ٹی ای. ٹی کے تعلق سے غلط فہمیاں، حکومت کی جانب سے سرکولرس اور اہم معلومات ممبئی سے تشریف لائے انیس بیلدار سر نے فراہم کی ساتھ ہی اقبال انصاری سر نے ٹی ای ٹی امتحان کی اسٹڈی کیسے کریں، کس مضمون کو کیسے پڑھیں اور سابقہ امتحان کے پرچوں کا تجزیہ پیش کیا اور سوالات جوابات کے ذریعے اساتذہ کی رہنمائی کی۔

بسمت سے تشریف لائے محمد لقمان انصاری سر نے مضمون اردو اور اس کی تیاری پر اساتذہ کو رہنمائی کی، محمد انعام سر پربھنی نے انگلش مضمون کی۔تیاری اور اس کے قواعد کی تفہیم کرائی ساتھ ہی گورنمنٹ ڈی ایڈ کالج جالنہ سے تشریف لائے وسیم پٹیل سر نےمضمون ریاضی اور نفسیات پر سوالیہ پرچے میں پوچھے جانے والے اہم عنوانات کی طلباء کومشق کرائی ۔آخر میں محمد اکبر سر نے تمام شرکاء ،مہمان اساتذہ ،عبدالرشید صاحب انجنئیر ،پرنسپل فرید سر کا شکریہ ادا کیا ۔

ورکشاپ کا اختتام 5:00 بجے ہوا جس کی نظامت کے فرائض عظیم احمد خان سیکریٹری ایس آئی۔او ضلع پربھنی نے انجام دیے ۔آخر میں تمام شریک طلباء و طالبات نے ایس آئی او کی جانب سے وقت کی اہم ضرورت پر اس ورکشاپ کے منعقدہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس آئی او پربھنی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!