مختصر مگر اہم

خواتین کے تحفظ کی تمام ذمہ داریاں انتظامیہ پر ڈالنا درست نہیں: آر ایس ایس

نئی دہلی: یکم دسمبر۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا کہ خواتین کے تئیں احترام کی تعلیم گھر سے ملنی چاہیے اور تحفظ کی تمام ذمہ داریوں کو انتظامیہ پر چھورنا درست نہیں ہے۔

مسٹر بھاگوت نے اتوار کو لال قلعہ کے میدان میں جیو گیتا سنستھان کی جانب سے منعقد یک روزہ ’گیتا پریرنا مہوتسو (ترغیبی نمائش)2019 سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا،’ خواتین کے تحفظ کی پوری ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت کی ہے لیکن سب کچھ انہی پر چھوڑنے سے کام نہیں چلے گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!