ریاستوں سےکرناٹک

حکومت پری میٹرک اسکالرشپ منسوخی والے احکامات واپس لے: ایس آئی او کا مطالبہ

پری میٹرک اسکالرشپ منسوخی کے پس منظرمیں سکریٹری برائے محکمہ پسماندہ طبقات سے ایس آئی او کرناٹک کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر نسیم احمد کی ملاقات

بینگلورو: 30/نومبر (پریس نوٹ) میڈیا سیکرٹری ایس آئی او کرناٹک کی اطلاع کے مطابق آج ایس آئی او کرناٹک کے ریاستی سکریٹری بردار ڈاکٹر نسیم احمد نے سکریٹری برائے محکمہ پسماندہ طبقات سے پری میٹرک اسکالرشپ منسوخی کے پس منظرمیں ملاقات کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کی اور حکومت کے اس اقدام سے طلباء کے تعلیمی سطح پر ہونے والے ممکنہ نتائج پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

تصیلات کےمطابق ریاستی حکومت نے 20-2019ء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ منسوخ کیا گیا اور یہ کہا ہے کہ اس سال کے بجٹ میں رقم نہیں ہے، جس کی وجہ سے 15 لاکھ سے زائد طلبہ کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پہلی جماعت سے دہم جماعت تک کے طلبا پہلے ہی بغیر کسی سرکلر کے علم کے، اسکالرشپ کے لئے درخواست دے چکے ہیں اور طلباء حکومتی غفلت کا شکار ہیں۔ اس پس منظر میں، ایس آئی او کرناٹک کے ریاستی سکریٹری بردار ڈاکٹر نسیم احمد نے سکریٹری برائے محکمہ پسماندہ طبقات، محمد محسن سے طلباء کے اس سنگین معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایس آئی او کرناٹک نے حکومت سے پسماندہ طبقات کے طلباء کے لئے اسکالر شپ منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کے تعلیمی حقوق وامداد کو جلد از جلد پوراکیا جائے، بصورت دیگر طلباء کے تعلیمی کرئیر پر پڑھنے والے اثرات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!