تنظیم رابطہ ملت، بیدر کے زیراہتمام یکم ڈسمبرکوجلسه عام: ملک کے موجودہ حالات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریاں
بیدر: 28/نومبر(اے این بی) تنظیم رابطہ ملت، ضلع بیدر کی اطلاع کے مطابق یکم/ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد، بیدر میں ایک عظیم الشان جلسه عام "ملک کے موجودہ حالات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریاں” موضوع پر منعقد ہوگا۔ اس جلسہ عام کومہمان خصوصی نمونه اسلاف، داعی کبیر، مفکر اسلام، بے باک مقررحضرت مولانا ڈاکٹر خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وخلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا۔
ذمہ دارانِ تنظیم رابطہ ملت، ضلع بیدر نے عامتہ اسلمین سے گذارش ھیکہ معہ دوست و احباب جلسہ میں شرکت فرما کر کامیاب بنائیں۔ یاد رہے جامع مسجد، بیدر میں نمازعشاء کی جماعت 30-7 بجے ہوگی۔ اس لیے نمازعشاء جامع مسجد، بیدر میں ادا کریں۔
علاوہ ازیں ایک خصوصی نشست برائے علماء حفاظ، ائمه، و خطباء کا بھی اہتمام بتاریخ ۲/ڈسمبر بروز پیر بوقت صبح 10/بجے جامع مسجد بیدر کرناٹک میں ہوگا۔ جس کاعنوان : موجودہ حالات میں علماء، حفاظ، ائمہ وخطباء کی ذمہ داریاں رہے گا۔ تنظیم رابط ملت، ضلع بیدر کے عہدیداران نے علماء، حفاظ، ائمہ وخطباء حضرات سے اس خصوصی اجلاس میں شرکت کی گذارش کی ہے۔