ممبئی شہرمیں جماعت اسلامی کا یکم دسمبر کو خطابِ عام
ممبئی: 28/نومبر(اےاین بی) محمد خالد داروگر، دولت نگر، سانتاکروز، ممبئی کی اطلاع کے مطابق “کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں” کی حقیقت کوبتانے کے لیےجماعت اسلامی ہند ممبئی شہر نے یکم دسمبر بروز اتوار مغرب کی نماز کے بعد ایک اہم خطاب عام اسکالر اسکول، ہل پارک، جوگیشوری (ویسٹ)رکھا ہے۔
جس میں ملت کی موجودہ صورتحال: سیرت رسول کے آئینے میں موضوع پر ولانا برہان الدین قاسمی (ڈائریکٹر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرحبِ رسول ایمان کا تقاضہ پر مولانا محمود دریا بادی (جنرل سیکرٹری آل انڈیا علماء کونسل ممبئی)کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں عنوان پر جناب ظفر انصاری (سیکرٹری جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا) کےخطابات ہونگے۔ جبکہ نظامت اسلم غازی کریں گے، برادران اسلام سے شرکت کی پرخلوص درخواست کی گئی ہے۔