اُدھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے نئے وزیراعلی ہوں گے۔ اتحاد کے اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی کی تائید، یکم دسمبر کو حلف برداری
ادھو ٹھاکرے کو شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد (مہا وکاس اگھاڈی) کا قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ اتحاد کے قائد کی حیثیت سے تمام اراکین اسمبلی نے ادھو ٹھاکرے کے نام کی تائید کی۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات واضح ہوگئی کہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی ہوں گے۔
ادھو ٹھاکرے کے قائد منتخب ہونے کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کے اتحاد کے تین نمائندے آج گورنر سے ملاقات کریں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے ماتحت مخلوط حکومت یکم دسمبر کو شیواجی پارک میں حلف اٹھائے گی۔