بسواکلیان میں جماعت اسلامی ہند کےقران پروچن کا آغاز، مردوخواتین کی کثیرتعداد میں شرکت
بسواکلیان: 25/نومبر(کے ایس) بسواکلیان شہرمقدس مقام ہے۔ جہا ں پر سدانند سوامی مہاتمابسویشورنے اس شہر میں امن و شانتی کا درس یہا ں دیا ہے یہ امن کا شہر ہے اس لیے اسلام دھرم نے یہا ں سے اللہ و رسول کے پیغام کو انسانوں تک پہنچا نے کے لئے جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے برادران نے ملک کے سامنے انکی زبان میں قران سے شناس کرانے کے لیے اپنے کامیاب خدمات کو پیش کررہے ہیں اور قابل مبارک باد ہیں ان خیالات کا اظہار مولوی فہیم الدین صاحب رکن جماعت اسلامی ہند نے آج سبھا بھون، بسواکلیان میں قران پروچن پروگرام سے برادارانِ وطن سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
جناب مولوی فہیم الدین نے اپنی تقرر جاری رکھتے ہوئے دل سوز انداز میں وازیر اعظم نیریندرمودی،امیت شاہ اور دیگر ملک کے ذمہ دار لیڈرس سے کہا کہ ملک میں معاشی وہ سیاسی سماجی حالات بگڑتے جا رہے ہے اسکو قابو میں کرنے اور ملک کی عوام مے اپنا اعتماد بحال رکھے۔ کیونکہ اس دنیا میں ہم کو رہنا نہیں ہے بلکہ ہم اس دنیا سے رخصت ہونے والے ہے اور اس کا حساب ہونے والا ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام سے اظہار تشکر کیا۔

سدرا میاء سوامی اُماپور مٹھ نے بتایا کہ پورے جگت کے انسان ایک ہی کُمبے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس لئے ہم سب ایک ہیں۔اور اپنے اپنے خیالات الگ الگ ہیں۔ جیسے چھوٹے لائٹ کے گولے مختلف رنگ کے ہوتے ہیں۔اور ہر ایک کلر سے الگ الگ رنگ کی ہوتی اسی طریقے سے ہر انسان کے علیحدہ علیحدہ اعتقاد ہوسکتے ہیں۔اسلام ایک پویتر مذہب ہے جس میں پانچ بنیادی اراکین نماز، روزہ، زکوٰۃ،حج اور کلمہ یہ پانچ اراکین پر اسلام کا چھت مضبوط و مستحکم ہے۔
مہاتما بسویشور نے بھی انسانیت کو اچھے وچار اچھے سنسکار بتائے ہیں۔جیسے محنت کرکے کھاؤ، مزدوری کرکہ کھاؤ،جھوٹ مت بولو،دھوکہ دینے سے محروم رہو اور ہر بُرائی سے معاشرے میں نقصان ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسلئے بُرائی کو جہاں تک ہوسکے روکا جائے۔
جناب محمد کنی صاحب نے قران کی تفسیر بزبان کنرا برادران وطن کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آسمان، زمین،چاند، سورج،تارے، پہاڑ،چرند، پرند، سمندر، ندی،نالے، انسان کو پیدا کرنے والا ایک ہی اللہ واحد ہے اسکی تمام مخلوق ہیں۔ اسلئے اسکے احکامات جو بندوں تک پہنچانے کے لئے محمدﷺ نے ہمارے انسانیت کو اللہ کا پیغام دینے آئے اور ہم انکے پیغام کو نبی نوع انسان تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی جناب محمدکنی صاحب، رکن اسمبلی بسواکلیان بی نارین راو، سیدرامیا صاحب عماپور مٹ، ایم.جی.مولے، ایس کھو با سابق رکن اسمبلی،میر اظہر علی صدر سیٹی کا نگریس،نیلکنٹ راٹھور صدرکانگریس،بدھ مذہب کے رہنما،نرشٹی کانگریس لیڈر، صاحب پاٹیل راجولا،تپرانت مٹ کے سوامی، ضیاء پاشاہ، نرسینگ ریڈی، پیر پاشاہ قادری، میلن گوروجی صاحب، سید اختیار علی، مجاہد پاشا قریشی، احمد منشی، یوراج بھینڈے اور دیگر خواتین وحضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 3روزہ قران پروچن پروگرام کا آغاز آج شام سے شروع کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت شیخ ذبیح، بسواکلیان نے کیا۔ ذولفقار چابکسوار نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے تمام سامعین سے اظہارِ تشکر کیا۔