ضلع بیدر سے

ڈاکٹرامبیڈکرکے مرتبہ کو کم ترکرنے کے اقدامات کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی پرمسلم قائدین کازور

بیدر: 14/نومبر (وائی آر) بیدر کی معروف تنظیم موومنٹ آف جسٹس نے آج14/نومبر کو ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر بیدرکے توسط سے صدرجمہوریہ ہندجناب رام ناتھ کووند کو روانہ کی ہے۔ جس میں کہاگیاہے کہ محکمہ تعلیماتِ عامہ کرناٹک کی ویب سائٹ پر28/اکٹوبر 2019کو بابائے دستور ہند ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کو آئین کے معمار نہیں بلکہ صرف دستور ِ ہند کے مرتب (Compiler) بتایاہے۔

جو ایک تاریخی واقعہ کے خلاف بات ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ڈاکٹرامبیڈکر نے ہندوستانی آئین کو لکھا اور اس بات کے معترف جواہر لعل نہرو اورپہلے صدر جمہوریہ ہندڈاکٹر راجندر پرسادبھی تھے۔ مذکورہ بات کہناکہ وہ دستور ہند کے صرف مرتب کردہ ہیں دراصل ڈاکٹر امبیڈکر کے مقام ومرتبہ کو کم تر بنانا ہے۔

ہمارامطالبہ ہے کہ جو افراد اس طرح کے کام میں شامل ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ بشمول پرنسپل سکریڑی پرائمری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن اور کمشنر محکمہ تعلیمات ِ عامہ، جنہوں نے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے خلاف اس طرح کا Malicious Campaign کیاہے۔

دوسرامطالبہ یہ ہے کہ جو سرکلر جاری کیاگیاہے اس کواب ویب سائٹ سے نکال دیاگیاہے،لیکن اس سرکلر کو جاری کرنے والے خاطی افسران کومعطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے تاکہ hit and Runکی Tacticآئندہ نہ ہو۔ اگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو ہم ریاستی سطح پر مہم چلائیں گے۔

یادداشت پر سید سرفرا زہاشمی صدر موومنٹ آف جسٹس، شیخ انصار سکریٹری، علی احمد خان صدر آل انڈیاتنظیم انصاف، سید غالب ہاشمی کرناٹک مسلم کونسل، اسمعیل احمد بودگی، محمد سہیل ضلع صدر کرناٹک مسلم ویلفیر اسوسی ایشن اور محمداسدالدین کے دستخط ہیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نہ ہونے کے سبب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر ردریش گاڑٰ ی کو یادداشت پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!