تازہ خبریںخبریںریاستوں سےقومیکرناٹک

سپریم کورٹ کا ایک اور بڑافیصلہ، بھگوا خیمہ میں پھر دوڑی خوشی کی لہر

نئی دہلی: 13/نومبر۔ سپریم کورٹ نے آج ریاست کرناٹک میں گزشتہ دنوں نااہل قرار دیے گئے کرناٹک کے 17 ممبران اسمبلی پر اہم فیصلہ دیا ہے۔ نااہل ممبران اسمبلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی ہے۔ اراکین اسمبلی نے اس وقت کے کرناٹک اسمبلی اسپیکرکے آر رمیش کمار کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا، اسی معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج این وی رمن نے کہا کہ عدالت اسپیکر کےاحکامات کو برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ استعفیٰ دینے سے اسمبلی اسپیکر کے حق ختم نہیں ہو جاتے، اگرچہ نااہل ٹھہرائے جانے کے معاملے میں ممبران اسمبلی کو اپنا موقف رکھنے کا موقع ملنا چاہئے۔عدالت نے کہاکہ اسمبلی اسپیکر نے ممبران اسمبلی کی نااہلی پر فیصلہ اپنے دائرہ اختیار کے باہر جاکر دیا، لہٰذا وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے مزید کہا کہ جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن دونوں سے اخلاقیات کی توقع ہوتی ہے، اور ہم حالات دیکھ کر کیس کی سماعت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے آپریشن کمل کے تحت کانگریس اور جے ڈی ایس کے17ممبران اسمبلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کمارا سوامی کی حکومت گر گئی تھی۔ اس کے بعد ریاست میں بی ایس یدیورپا کی قیادت میں بی جے پی نے حکومت بنائی ہے جو ابھی تک چل رہی ہے۔اس طرح سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس سے بی جے پی کی خیمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!