فضائی آلودگی پر کنٹرول وقت کی شدید ضرورت
ساجد شیخ محمود، ممبئی
دہلی میں فضائی آلودگی میں حد درجہ اضافہ ہو گیا، جس کے سبب دم گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ حکومتی سطح پر فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن جب تک عوام اِس طرف خصوصی توجہ نہیں دیں گے تب تک راحت ملنا مشکل ہے۔
فضائی آلودگی کے سبب لوگ اپنے گھروں سے نکلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں ۔لوگ اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں تک بند کرنے پر مجبور ہیں بچے اسکول کا بیگ اٹھائے منھ پر ماسک لگائے نظر آتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو باہر کھیلنے جانے نہیں دے ہیں ۔پارک اور گلیاں سنسان پڑی ہیں۔
ن حالات میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خود بھی فضائی آلودگی پھیلانے سے بچنا چاہیے اور اپنے آس پاس بھی کوئی شخص فضائی آلودگی میں اضافہ کرتا نظر آۓ تو اُسے روکنے کی کوشش کرے ۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔
ہم سب کو متحد ہو کر اِس اہم سنگین مسئلہ کے تدارک کے لیے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ،بصورتِ دیگر حالات اور زیادہ خراب ہوجائیں گے اور انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو نے کا اندیشہ ہے ۔