ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں 9/نومبر کو جلسہ سیرت النبی ﷺ

بسواکلیان: 7/نومبر (وائی اے)حافظ و قاری مولانا اظہار الحق صاحب ناظم شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے 9نومبر بروز ہفتہ کو رات 9بجے جامع مسجد بسواکلیان میں جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد کیاجارہا ہے۔

اس جلسہ سے مولانا اطہر اللہ شریف صاحب سابقہ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندکرناٹک و مقامی مقررین سیرت رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر خطاب فرمائیں گے۔

امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان جناب کلیم عابد منصوری نے برادران ملت سے اس جلسہ میں اپنے دوست احباب کے ہمراہ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!