آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکرالبغدادی کی بہن کو ترک فوج نےکیا گرفتار، سختی سے پوچھ تاچھ جاری
ترکی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ابو بکر البغدادی کی بہن، اس کے شوہر اور اس کی بہو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی کی ایجنسیاں ان سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔
خونخوار دہشت گرد اور آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو سیریا کے اجاز شہر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خونخوار دہشت گرد البغدادی کی بہن گرفتار، سیریا میں روپوش تھی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق ترکی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ابو بکر البغدادی کی بہن، اس کے شوہر اور اس کی بہو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی کی ایجنسیاں ان سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔