ریاستوں سےکرناٹک

ٹیپو سلطان ؒکی تاریخ کو درسی نصاب سے خارج کرنے کی بات کرنا، کنڑا سرزمین کے ساتھ غداری ہے: ایس ڈی پی آئی

بنگلورو: یکم نومبر ( پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہاہے کہ کرناٹک حکومت کا کہنا کہ وہ ٹیپو سلطان ؒ سے متعلق تاریخ کو درسی کتابوں سے خارج کرے گی یہ کنڑا سرزمین کے ساتھ غداری ہے ۔ کرناٹک بی جے پی حکومت کی ذہنی حالت بگڑ گئی ہے کیونکہ وہ اپنے ہی گھر میں سوراخ کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمدتمبے نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کی تاریخ میں ٹیپوسلطان ؒ کے برابر اور کوئی نہیں ہے ۔ ٹیپو سلطان ؒ ایک نیک حکمران ، اصلاح پسند ، آزادی پسند جنگجو اور بہادر ہیں۔ انہوں نے انگریزوں کو ہندوستان کا ایک انچ زمین کا ٹکڑا بھی قبضہ کرنے نہیں دیااور آزادی کے جنگ کے میدان میں بہادری کے ساتھ شہید ہوئے ۔

ٹیپو سلطان ؒ نے کنڑا کی زمین میں ریشم کا تعارف کرایا اور اسے فروغ دیا ۔ انہوں نے کئی نہریں اور جھیلیں تعمیر کیں۔ ٹیپوسلطان ؒ ہماری ریاست اور ملک کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے انسانیت اور معاشرتی ہم آہنگی کا ثبوت دیتے ہوئے شرنگیری شاردا مٹھ کو دوبارہ تعمیر کیا ، جسے مراٹھا پیشو نے تباہ کیا تھا۔ سری رنگا پٹنم میں رنگاناتھ مندر تعمیر کیا ۔ بے زمین کاشتکاروں کو مفت زرعی اراضی تقسیم کیا۔ دلتوں اور دوسرے انقلابیوں کو باوقار زندگی اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ بالکل فطری بات ہے کہ ٹیپو سلطان ؒ کا نام سن کر کچھ لوگ انگریزوں کی طرح حسد، مذہبی منافرت اور معتصبانہ ذہنیت والے خوفزدہ ہیں اور کانپ اٹھتے ہیں کیونکہ وہ ایک مسلمان بادشاہ تھے۔

ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمد تمبے نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی وجہ سے ٹیپو سلطان کی تاریخ کو درسی کتابوں سے خارج نہیں کرے گی۔ الیاس محمد تمبے نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں ٹیپو سلطان کے نام پر یونیورسٹی قائم کرے ۔ کسی ایک شاہراہ کو ٹیپو سلطان ؒ کے نام کرے اور کسی ایک ایرپورٹ کو ان کا نام دیکراس ملک کے ایک عظیم ہیرو کی تعظیم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!